سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتےاور دھاندلی کی تحقیقات پر سمجھوتا بھی نہیں ہو گا۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام ووٹ چوری ہونے کا حساب چاہتی ہے،مینڈیٹ تبدیل ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے،مسلم لیگ ن اپنا جمہوری حق استعمال کرنا جانتی ہےاور اصولوں کی بنیادوں پر اپنا مووقف پیش کر رہی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام دیکھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کس طرح کے غیر معقول فیصلے کر رہی ہےاور اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ہونے والی کارستانی کو دہرایا گیا تو زبردست رد عمل سامنے آئے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری میدان میں آئیں انہیں شکست دیں گے، وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے اور پروٹوکول نہ لینے کی باتیں عمران خان کو مقبولیت نہیں دلاسکتی ہیں۔