• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی جانب سے چیف انجینئر سیپکو کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت آفتاب کلوڑ ، عبدالحلیم آخوند ودیگر نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چیف انجینئر سیپکو کی جانب سے بیمار ملازمین سے زبردستی ڈیوٹی کرائی جارہی ہے، بیمار ملازمین کے حق میں بات کرنے پر یونین رہنما کو معطل کردیا گیا ہے جوکہ نا انصافی ہے۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ چیف انجنیئر سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین