سکھر (بیورو رپورٹ) مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار۔ترجمان ڈی آئی جی آفس سکھر کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آفس سکھر میں قائم وومن پروٹیکشن سیل میں 16 سالہ نوال فاطمہ اور اسکی والدہ شمیم کوثر نےبات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ندیم سنگھڑ نے شادی کا جھانسہ دیکر 7مہینے تک مجھے اپنے ساتھ رکھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔