لاہور ( آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سول عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے حسن نامی شخص کی جانب سے ان سے خریدے گئے مکان کی مکمل ادائیگی نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان کو درخواست دی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی اور سول عدالت کو ہدایت کی کہ مقدمات کاچھ ماہ میں فیصلہ سنایا جائے۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ حسن نامی شخص نے ان سے جوہر ٹائون میں واقع انکا مکان خریدا لیکن مکمل ادائیگی نہیں کی جبکہ ان کیخلاف مقدمات کا اندراج کرا دیا۔