خاران(نامہ نگار) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ عدلیہ لوگوں کو انصاف فراہم کررہی ہے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی بلاامتیاز انصاف ہر شہری کا آئینی حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس نعیم افغان، صدر بار ایڈووکیٹ عزیز محمد ،سینئر وکیل اسماعیل پیرکزئی اور قاسم کاکڑ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جسٹس نذیر احمد لانگو،جسٹس عبداللہ بلوچ،رجسٹرار ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ ،سیشن جج خاران محمد ظریف بلوچ،ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم بلوچ،ڈی پی او خاران محب اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی ذمے داری پوری کرنا ہوگی۔