• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی آئرلینڈ کے زیر اہتمام ‏ڈبلن میں یوم آزادی کی شاندار تقریب

ڈبلن(فرخ وسیم بٹ) پی ٹی آئی آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی آئرلینڈ کے تمام قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سمیت منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو ٹیم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جن میں منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر اور نائب صدر رضوان احمد،حافظ سعید احمد بھٹی، محی الدین،سید ذیشان شاہ، محمد ذوہیب بٹ قادری، دانیال بٹ اور عمار علی شامل تھے۔ تقریب کا آغاز منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری حافظ سعید احمد بھٹی نے کیا، بارگاہ رسالتمیں گلہائے عقیدت پی ٹی آئی آئرلینڈ کے میڈیا سیکرٹری چوہدری عارف نے پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض رضوان احمد طور نے ادا کیے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 25جولائی کو تحریک انصاف اور عمران خان کو کامیاب کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کیا ہے، پاکستان کا خواب جو قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا اس خواب کی تکمیل عمران خان کی صورت میں ہوگی۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ان کو پورا کریں گے۔ تقریب میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا محمد عثمان غنی نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی۔ خطاب کرنے والوں میں پی ٹی آئی آئر لینڈ کے صدر امتیاز خان، چوہدری عمران خورشید،عتیق الرحمٰن باجوہ،سید قاسم شاہ، سید کمال شاہ، محمد عباس، ملک آزاد اعوان، چوہدری خالد کسانہ، حاجی عباس، مفصل حسین، اسد علی اعوان، سید ذیشان شاہ اور عمار علی شامل تھے۔
تازہ ترین