کاراگندہ......قازقستان کے شہر کاراگندہ کےچڑیا گھر میں دنیا کا طویل العمر شتر مرغ موجود ہے ، چڑیا گھر کی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ان کےپالتو شتر مرغ کوگنز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے۔
لادا نام کی شترمرغ تیس برس کی ہونے والی ہے ۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق دنیا میں کسی بھی شتر مرغ کی عمر بیس برس سے زیادہ نہیں، چاہے وہ کسی چڑیا گھر میں رہے ہوں یا آزاد ماحول میں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ اب اس کا نام گنزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرانے کیلئے درخواست تیار کر رہی ہے کہ لادا کو دنیا کا معمر ترین شتر مرغ تسلیم کیا جائے۔