• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پرویز مشرف کی عدم گرفتاری پر سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاگیا ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کےسربراہ جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس نذر محمد اکبر نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

پرویز مشرف کے وکیل اخترشاہ کا کہنا ہے کہ مشرف ٹرائل میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کے342 کے بیان سے متعلق سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی جبکہ سنگین غداری کیس کی سماعت 29اگست تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس یاورعلی کا کہنا ہے کہ وکیل استغاثہ اکرم شیخ کو چاہیے وہ قانون کےمطابق عدالت میں درخواست دیں تاہم عدالت نے کہا ہے کہ اکرم شیخ اگرعدالتی کارروائی سے الگ ہونا چاہتے ہیں تو اس کا قانونی طریقہ کار ہے۔

تازہ ترین