• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وفاق کےکراچی میں براہ راست ترقیاتی کام پر اعتراض نہیں ‘

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں براہ راست ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو کرالے، کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے مفاد میں وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں گے، پانی کےمسئلے پرخصوصی توجہ دیںگے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی 85 نشستیں بنتی تھیں لیکن انہیں کم کردیا گیا،صوبے کے عوام نے پی پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دے گی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں زیادہ اور بہتر کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین