• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کے تھائی لینڈ پر تابڑ توڑ حملے، 10 گول سے کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں پر اعتماد آغاز کر تے ہوئے کمزور حریف تھائی لینڈ کو دس گول سے آئوٹ کلاس کردیا۔ پاکستان نے مکمل برتری ثابت کی ،حریف ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے عتیق ارشد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی ۔ محمد ابوبکر، محمدعرفان اور توثیق ارشد نے 2،2 جبکہ مبشر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ بدھ کو عمان سے ہو گا۔ پیر کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے گیلورا بنگ کارنو اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کر سکی البتہ کوارٹر کے اختتام سے کچھ دیر قبل توثیق ارشد نے پینالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس گول کے ساتھ ہی گولوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور پاکستان نے دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے تین گول اسکور کر کے 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھی پاکستان نے مزید 6 گول اسکور کر کے میچ میں 0-10 سے کامیابی حاصل کر لی۔ دریں اثنا جکارتہ ایشین گیمز کے مردوں کے ہینڈ بال ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چائنیز تائپے نے 4 گول سے شکست دے دی۔پیر کو ہینڈ بال گروپ 3 کے میچ میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں چائنیز تائپے نے 16-14 کے اسکور کے ساتھ 2 گول کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں بھی کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم پاکستان کو 2 گولز کی کمی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چائنیز تائپے کی ٹیم 20-18 سے کامیاب رہی۔ والی بال میں پاکستان نے منگولیا کویکطرفہ مقابلے کے بعد 25-18،25-16-25-16 سے شکست دیدی۔ پاکستان کیجانب سے فہد رضا،محمدآصف، شیراز خان اورناصر لبرو نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ۔ کبڈی میں ایران نے پاکستان کو 36-20 پوانٹس کے فرق سے شکست دیدی ۔ روئنگ لائٹ ویٹ سنگل اسکل میں پاکستان کے عاصم اعجاز نے فاصلہ 8:16 منٹ میں طے کرکے 5 ویں پوزیشن حاصل کی ہینڈ بال میں چائینیز تائپے نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 32 کے مقابلے میں 36 گول سے شکست دیدی۔تائیکوانڈو مینز58 کے جی میں میں منگولیا کے کھلاڑی نے پاکستان کے شاہ زیب خان جبکہ ویمنز 53 کے جی میں ہانگ کانگ کی پلیئرنے پاکستان کی انیلا عائشہ افسر کوہرا دیا پیرا گلائڈنگ مینز انفرادی رائونڈ میں پاکستان کے فرمان حیدر نے 26 ویں پوزیشن حاصل کی۔ شوٹنگ کے 10 میٹر ائررائفل (مینز) میں پاکستان کے غفران عادل (616.8) کے ساتھ 25 جبکہ ذیشان الشاکر فرید نے(611.1) کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پررہے ٹریپ(مینز) میں محمدفرخ ندیم (117) حاصل کر 14 ویں اورعامراقبال نے (115) لے کر 18 ویں نمبرپررہے ۔10میٹرائررائفل (ویمنز) میں منہل سہیل (101.5) کے ساتھ 38 ویں جبکہ نادرہ رئیس (102) کے ساتھ 37 ویں پوزیشن پر رہیں ۔ مینزٹینس میں سنگل رائونڈ ازبکستان کے اسٹومن ڈینس نے پاکستان کے عقیل خان کو 2-0 سے ہرا دیا ۔ چائنیز تائپے کے کھلاڑی نے پاکستان کے محمد عابد خان کیخلاف 2-0 کامیابی حاصل کی ۔ ویمنز سنگل رائونڈ میں اشنا سہیل اور سارہ منصور بھی 2-0 شکست کھا گئیں۔ ریسلنگ میں پاکستان کے طیب رضا نے افغانستان کیخلاف 11-2 سے فتح حاصل کی جبکہ چائنا سے-10-0 اور کوریا سے 9-0 سے شکست کھا گئے ۔ ووشو میں ہانگ کانگ کے ہنگ منجن نے پاکستان کے ظہوراحمدکو2-0 سے شکست دی۔جبکہ 65 کے جی ویٹ میں عبدالخالق کو کوریا کے کھلاڑی نے شکست دی۔ گیمز میں اب تک تمغوں کے دوڑ میں چین 15گولڈ میڈلزکے ساتھ پہلے، جاپان 8 گولڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ کوریا 5 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

تازہ ترین