• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 60 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کا مشاورتی اجلاس پیر کو سنیٹر چوہدری تنویر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے صدر سردار نسیم خان سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان، شکیل اعوان اور سابق تحصیل ناظم سجاد خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ این اے 60 کے ضمنی انتخاب میں نامزدگی کااختیار سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ شاورتی اجلاس میں شریک تمام ارکان حنیف عباسی کی عیادت کےلئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے مگر جیل حکام کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔
تازہ ترین