• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچا یاکم پکا ہوا گوشت کھانے سے بیماریاں ہوسکتی ہیں، پروفیسر نسیم صلاح الدین

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) عید قربان پر گوشت کو خوب پکا کر کھایا جائے متاثرہ جانور کا کچا یاکم پکا ہوا گوشت کھا نے سے ٹاکسو پلازمہ انسانی جسم میں منتقل ہوسکتا ہے جس سے مختلف بیماریاں ہو تی ہیں بالخصوص حاملہ خواتین کم پکے ہوئے یا کچے گوشت سے احتراز کریں۔ زیادہ کھانے سے بھی بیماریاں ہوتی ہیں جن میں ڈائیریا، الٹی، دست، معدے میں تیزابیت ودیگر شامل ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر متعدی امراض پروفیسر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ ٹاکسو پلازمہ پیراسائیٹ ہے متاثرہ جانور میں ہوتا ہے اسکے گوشت کو اگر خوب پکایا نہ جائے تو یہ موجود رہتا ہے اورکھانے سے بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اگر حاملہ خواتین کچایا کم پکا ہوا گوشت کھائیں گی تو خدشہ ہے کہ ہونے والے بچے کو بہت ساری بیماریاں ہو سکتی ہے بچہ ابنارمل ہو سکتا ہے، اس کی نظر انتہائی کمزور ہو سکتی ہے جبکہ اسکے دماغ میں سسٹ بھی پیدا ہوسکتی ہے اس لئے عید پر گوشت کو خوب پکا کر کھایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ کھانے سے بھی بیماریاں ہوتی ہیں جن میں ڈائیریا، الٹی، دست، معدے میں تیزابیت ودیگر شامل ہیں اس لئے کھانے میں اعتدال سے کام لیا جائے۔ ان کا مذید کہنا تھاکہ شہری اداروں کو چاہیے کہ وہ آلائشیں و گندگی بروقت ٹھکانے لگائیں کیونکہ خون ، بدبو، گندگی ، سڑے ہوئے گوشت اور ہڈیوں پر کتے، کوے، مکھیاں اور مچھر آتے ہیں جس سے بھی بیماریاں پھیلتی ہیں۔
تازہ ترین