• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف قومی اسمبلی،حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ہونگے

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے جبکہ ان کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے میاں شہباز شریف 24اگست کو باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سربراہ بن جائیں گے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹیوں میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں گی آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں مبینہ بے ضابطگیوں بدعنوانیوں میں ملوث سرکاری محکموں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دونوں باپ بیٹا بحیثیت چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی وفاقی اور صوبائی محکموں میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سرکاری محکموں میں پائی جانے والی 2013سے لیکر 2018تک کی آڈٹ رپورٹوں کی کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین