• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جان بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مردان میں طوروکےعلاقے ڈھکی میں مخالفین کےدرمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے دو گروپوں میں ذاتی دشمنی چلی آ رہی تھی اور آج بھی جانور کو قربان کرنے کے معاملے پر شروع ہونے والی تکرار فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے دو دو افراد اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین