• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے عمران خان اپنی باتوں پر عمل کریں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مجھے نئے وزیراعظم عمران خان سے امید ہے کہ وہ اپنی تقریر میں کہی گئیں باتوں کو عملی جامہ پہنچائیں گے ۔

منصور لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ عوام کا پیسہ ہڑپ کیا گیا ہو یا سیاسی منصب کا غلط استعمال ہوا ہے،قوم حقیقی احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے استحکام کےلئے قانون،آئین،شریعت کی حکمرانی ہونی چاہیے،ایسا ملک، معاشرہ اور کمیونٹی بنانا چاہتے ہیں، جس میں زندگی گزارنا آسان ہو۔

تازہ ترین