• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی اہلخانہ کے ہمراہ جیل میں نواز اور مریم سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھٹی ہونے کے باوجود شہبازشریف اور اہل خانہ کوایون فیلڈ ریفرنس میںسزا کے بعد جیل میں قید دونوں افراد سے ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف کی والدہ ، حمزہ شہباز،سلیمان شہباز، خاندان کے دیگر افراد اور اسٹاف کے لوگ شامل تھے ۔

شریف خاندان نے نوازشریف اور مریم نواز سے جیل میں ملاقات کی درخواست کی تھی،آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت کو ملاقات کی درخواست سے متعلق خط بھی لکھا ۔

ٓذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کےلئے جمعرات کا دن مخصوص ہے، عید کی چھٹی کے باوجود ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین