• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے، ن لیگ کی جانب سے خواجہ عمران نذیر آج اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ریکوزیشن جمع کرائیں گے ۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نےحمزہ شہبازکو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر، میاں مرغوب اور رمضان صدیق بھٹی آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو حمزہ شہباز شریف کے اپوزیشن لیڈر کے طور پر تقرر کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے ۔

تازہ ترین