• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،عمران خان نے محنت کش کی درخواست پر زمینوں کے فراڈ کا نوٹس لے لیا

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)معلوم ہواہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے پٹوارسرکل آرائیانوالہ میں ہونے والے زمینوں کے فراڈ کا نوٹس لے لیاہے اوراس بارے میں محنت کش محمدعلی کی درخواست پرڈسٹرکٹ کلیکٹر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ شیخوپورہ کاپٹوار سرکل آرائیانوالہ زمینوں کے فراڈ کے حوالے سے سب سے زیادہ بدنام ہے اوراس پٹوار سرکل میں ماضی میں تعینات ہونے والے بعض پٹواری کروڑپتی ہوچکے ہیں اورکئی افراد نے دنیاوآخرت میں ہونے والے عبرت ناک انجام کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک ایک پلاٹ دو/دو تین /تین مرتبہ فروخت کیا اورکھیوٹ کھتونی نمبرز بدل کر شہریوں کے ساتھ فراڈ کیاہے۔ اب 60سالہ محمد عارف علی کی طرف سے اپنے ساتھ ہونے والے اراضی کے فراڈ کی ایک درخواست وزیراعظم کوبھیجی گئی تھی جس پر عمران خان نے نوٹس لیا ہے۔
تازہ ترین