• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا منرل واٹرکمپنیوں کیخلاف ٹیکس ادا نہ کرنے کا از خود نوٹس

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پانی کے استعمال پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پانی کے استعمال پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹریز سے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیاں ٹیوب ویلز سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی استعمال کرکے فروخت کر دیتی ہیں، اربوں روپے کا مفت پانی استعمال کرکے پیسے بنائے جارہے ہیں، بتایا جائے کہ یہ کمپنیاں پانی کے استعمال پر کتنا ٹیکس ادا کرتی ہیں۔چیف جسٹس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے معیار کے حوالے رپورٹ دس روز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے چاروں صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹریز سے بھی دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین