لاہور کے سروسز اسپتال کے او پی ڈی کی لفٹیں4 ماہ سے خراب ہیں، جس کے باعث مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
سروسز اسپتال میں لفٹوں کی خراب صورتحال پر چیف جسٹس آف پاکستان نےنوٹس لے لیا اور فوری طور پرلفٹوں کو صحیح کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
سروسز اسپتال کی 7 منزلہ نئی او پی ڈی بلڈنگ میں 4 لفٹیں لگائی گئیں جن میں صرف 2 کبھی چلتی اور کبھی بند رہتی ہیںبعض اوقات تو صرف ایک ہی لفٹ کھولی جاتی ہے۔
اسپتال کی لفٹیں بند رہنے سے مریض اور لواحقین شدید اذیت کا شکارہیں، ان کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تیمارداری کے لیے آتے ہیں اورسیڑھیاں چڑھ چڑھ کر خود بیمارپڑ جاتے ہیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لفٹیں صحیح کرانے کے لیے کئی بار محکمے کو خط لکھے مگر کوئی مثبت جواب نہیں آیااور اس کے لیے سی این ڈبلیو کو ادائیگی بھی کرچکے ہیں ۔