• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز مینز ہاکی، پاکستان آ ج ملائیشیا کے مدمقابل ہوگا

جکارتہ(اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں (آج) اتوار کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور اس نے ابتدائی تینوں میچز میں کامیابیاں حاصل کیں، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ، دوسرے میچ میں اومان اور تیسرے میچ میں قازقستان کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، پاکستانی ٹیم کو چوتھے گروپ میچ میں آج اتوار کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
تازہ ترین