سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نےصدارت کیلئے یوسف رضاگیلانی کےنام پررضامندی کااظہارکیا ہے،ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیاتون لیگ اپنے امیدوارکے نام واپس لےلےگی۔
ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے بطور صدارتی امیدوار ن لیگ کو تحفظات ہیں،اگرپیپلز پارٹی اس عہدے کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند ہو گئی تو ن لیگ اپنے امیدارو ں کو دستبردار کرالے گی تاہم آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو اعتزاز احسن کے بجائے دو نام تجویز کئے ہیں جن میں رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ کل (پیر)تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرناضروری ہے۔