ایشین گیمز 2018 کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سےہرا دیا ہے۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں جاری اٹھارویں ایشین گیمز ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے 2 گول اسکور کیے جبکہ محمد عرفان اور مبشر علی کے حصے میں ایک، ایک گول آیا۔
پاکستان گروپ کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد قازقستان کو 0-16 سے شکست دی تھی۔