گھوٹکی(نامہ نگار)ایس ایس پی گھوٹکی کے حکم پر ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ اے سیکشن گھوٹکی کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق رات دیر گئےایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالستار پھل کا ٹنڈو پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ایک اشتہاری ڈاکوذوالفقار ولد جیل گھوٹوکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایک پستول 6 راؤنڈ 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو کے ساتھی فرار ہوگئے۔