• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے پارکوں میں مسلسل پانچویں روز بھی شہریوں کا رش

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی شہر اور کینٹ کے پارکوں میں عیدالاضحٰی کے بعد اتوار کو پانچویں روز بھی تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا،عیدالاضحٰی کے بعد سرکاری ادارے تو جمعہ کو کھل گئے تھے مگر پارکوں میں ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے شہریوں نے عید کو اتوار کے روز تک انجوائے کیا ، اتوار کو ایوب پارک میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا ، پارک میں رنگ برنگے ملبوسات میں خواتین ، لڑکیاں اور بچے نظر آئے جو جھولوں سے لطف اندروز ہوتے رہے ، جناح پارک ، نوازشریف پارک ، شہباز شریف پارک ،رومی پارک سمیت سیٹلائٹ ٹائون کے ان پارکوں میں زیادہ رش دیکھنے میں آیا جہاں پر جھولے ہیں ، عیدالاضحٰی کے بعد روزانہ رات کو اچھی بارش ہو جانے کے نتیجہ میں موسم بھی خاصا بہتر رہا جس کے باعث شہری پارکوں میں بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے ۔
تازہ ترین