• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے دفتر اسلام آباد میں پیشی کے بعد روانہ ہوگئے۔

منی لانڈرنگ کیس میں آج انہیں ایف آئی اے نے چوتھی بار طلب کیا ہے، دونوں رہنماؤں سے30 سے  35 منٹ تک سوالات کیے گئے۔

ایف آئی اے دفتر سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے بتای اکہ ان پر مقدمات میاں صاحب کے دور میں بنائے گئے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب تو خود کیسز بھگت رہے ہیں۔ جس پر سابق صدر نے زوردار قہقہ لگایا اور بولے اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

ان کی آمد سے قبل ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچے تھے ،وہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سے پوچھ گچھ کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے کیس میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے، ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں منگل کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانی ہے۔

نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔

تازہ ترین