• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے متفقہ امیدوارکیلئے فضل الرحمٰن کی زرداری سے ملاقات

صدر مملکت کے انتخاب کےلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کےلئے پیپلز پارٹی کو راضی کرنے کےلئے مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری سے ملاقات کرلی ۔

ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے اجلاس میں صدارتی انتخاب پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی شناسائی بہت پرانی ہے لیکن 2008ء کے انتخابات کے بعد دونوں میں اعتماد کا نہ ٹوٹنے والا سلسلہ 10 سال سے جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی دوستی پر دونوں کو فخر رہا،سابق صدر کو مولانا پر اعتبار تھالیکن آج انہیں اپنے دوست کے کردار پر سوالیہ نشان نظر آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی نامزدگی ن لیگ کو قبول نہیں تھی ،اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پی پی قیادت کو موقف پر نظر ثانی کا کہہ رہی تھی مگر زرداری صاحب ڈٹ گئے ۔

مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کردیا تاکہ وہ آصف زرداری کو منالیں اور یوں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار حکمران جماعت پی ٹی آئی کے عارف علوی کو ٹف ٹائم دے سکے ۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اعتزاز احسن کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے لیکن میری نامزدگی پر کسی اپوزیشن جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا۔

تازہ ترین