• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تیزاب پھینکنا ظالمانہ فعل ہے، میئر سکھر

سکھر (بیورو رپورٹ) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی نیوپنڈ کے علاقے میں خاتون کرن مہر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ، ایم ایس سول اسپتال سے ٹیلیفونک رابطہ، متاثرہ خاتون نے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گزشتہ شب نیوپنڈ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر پیش ہونے والے تیزاب پھینکنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر کسی بھی قسم کا تشدد بنیادی طور پر ان کی با اختیاری پر حملہ ہے جو نا قابل برداشت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے ملزمان کو عبرت حاصل ہوسکے۔انہوں نے ایم ایس سول اسپتال سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے متاثرہ خاتون کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بہتر سے بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی۔ علاوہ ازیں میئر سکھر کی ہدایت پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کی رکن میڈم عذرا جمال نے متاثرہ خاتون کی سول اسپتال میں عیادت کی اور ایم ایس سول اسپتال سے ملاقات کر کے متاثرہ خاتون کو آئی سی یو منتقل کروایا تاکہ متاثرہ خاتون کا بہتر علاج کیا جا سکے اور وہ جلد صحتیاب ہو سکے۔
تازہ ترین