کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سریاب میں ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی فالکن اسکوا ڈ پر فائرنگ سے راہگیر موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا جوابی کارروائی پر حملہ آوار فرار ہوگئے پولیس کے مطابق پیر کی شب فالکن اسکواڈ کے چھ اہلکار موٹرسائیکلوں پر غفور ٹائون اور حق آباد کےدرمیان ریلوے ٹریک پر گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر موٹرسائیکل سوار امان اللہ ولد عبدالقادر زخمی ہوگیا جوابی فائرنگ کارروائی پر مسلح حملہ آور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد زخمی کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔