کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلرو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری وسابق سٹی صدر کوئٹہ قادر جان مینگل کی رسم سوم قلات میں ادا کردی گئی ۔پارٹی کے سیکڑوں کا رکنوں ، قبائلی عمائدین اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری قلات کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد حنیف مینگل ، کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شا ہوانی ،ماما نور خان کھیازئی، عبدالرؤف بلوچ، ثناء بلوچ ودیگر نے پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات اور جدوجہد وقربانیوں پر قادر جان مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ رہے ،مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ،مشرف کے سخت گیر حالات میں بھی وہ بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم اور کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے کردارادا کرتے رہے ان کی جدوجہد اور قربانیاں کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ان کی خدمات اور جدوجہد کسی صورت فراموش نہیں کی جاسکتی۔اس موقع پرانہوں نے مرحوم رہنماء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔درایں اثنا پارٹی کے رہنماؤںنے مرحوم کے قبرپر جا کر پارٹی پرچم چڑھا یا اور دعا کی۔ علاوہ ازیں مرحوم کی فاتحہ خوانی آج سے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ فقیر محمد روڈ پر ہو گی۔