راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے،سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عبا س احسن نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران سی پی او نے سکیو رٹی پر تعیناٹ عملے کو چیک کیا ۔اس موقع پر انچارج سکیورٹی ہائی کورٹ نے سی پی او کو سکیورٹی کے والے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ہائی کورٹ پر تعینات سکیورٹی کو الرٹ رکھیں ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔