• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی قبرستان سے مردہ غائب ہونے پر انچارج قبرستان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے قبرستانوں میں گورکھنوں کا راج ہزاروں روپےکے عیوض ایک قبرسے مردہ نکال کر دوسرے مردے کی تدفین کا مکروہ عمل جاری کوئی پوچھنے والا نہیں ،کے ایم سی کے عملے کے ملوث ہو نے کی اطلاعات ۔تفصیلات کے مطابق ائر پورٹ پولیس نے ماڈل کالونی قبرستان سے مردہ غائب کر کے دوسرے مردے کی تدفین پر انچارج قبرستان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چودہ ماہ قبل کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر فنانس انیس الدین کی تدفین کی گئی تھی،عید کے بعد جب مرحوم کے صاحبزادے رئیس دیگر اہل خانہ کے ہمراہ قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تو نئی قبر دیکھ کر سکتے میں آ گئے، انہوں نے جب انچارج قبرستان وحید سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ گورکن نے دو روز قبل اسی قبر میں کسی اور کی تدفین کر دی ہے،رئیس نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فوری گورکھن کی تلاش کی تو دونوں گورکھن غائب ہوگئے، جس کا مقدمہ176/18زیر دفعہ 297/34 ایئرپورٹ تھانہ میںر درج کرلیا گیا، پولیس نے انچارج قبرستان کوگرفتار کر لیا ،جبکہ دیگر گورکھنوں کی تلاش جاری ہے، دریں اثناء کراچی کے متعدد قبرستانوں میں خوصا عز یز آباد،عیسی نگری اور سی ون ایریا لیا قت آباد اس طرح کی شکایات ملتی رہتی ہیں خاص کر کے ایم سی کے زیرانتظام قبرستانوں کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہے اور قبر ستانوں پر مکمل قبضہ گورکنوں کا ہے،جو یومیہ ہزاروں روپے کے عیوض ایک ہی قبر کئی کئ مرد ے دفناتے ہیں ان سے کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ کے ایم سیکے عملے کے ملوث ہونے کی بھی شکایات ملتی رہی ہیں۔
تازہ ترین