• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا ریلوے کے 100ریسٹ ہاؤس نیلام کرنے کا معاملہ موخر

لاہور(مانیٹر نگ سیل)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے 100 ریسٹ ہاؤس نیلام کرنے کی ہدایت کردی جس پر افسران نے نیلامی کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیرصدارت ریلوے کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید نے ریلوے کے 100 ریسٹ ہاؤس نیلام کرنے کی ہدایت کی اس پر افسران نے نیلامی کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔افسران کا کہناتھا کہ ریلوے کے پاس 11 ریسٹ ہاؤس ہیں جہاں حکام قیام کرتے ہیں ،ریسٹ ہاؤس میں تو 100 کمرے بھی نہیں،نیلامی کے بعد افسروں کے قیام کا خرچ دوگنا ہو جائے گا۔افسران کا کہناتھا کہ آپ کو گمراہ کن اطلاعات دی گئی ہیں،اس پر شیخ رشید کچھ پریشان ہو گئے اور افسران کے جواب پر معاملہ موخر کردیا۔
تازہ ترین