اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان کیخلاف سیاسی مقدمات ہیں نوازشریف کے دور میں بنے۔ ایف آئی اے میں پیشی کے بعد صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کچھ بتائیں گے تفتیش میں کیا پوچھا گیا، آصف زر دا ر ی نے کہا کہ کیا بتائیں، بدقسمتی سے مقدمہ نواز شریف کے دور میں بنایا گیا، جس پر صحافی نے کہا کہ اب تومیاں صاحب بھی مقدمے بھگت رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔