• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انہیں ناگواری گزری۔

شیخ رشید کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کے بجائے گراتا رہا۔

ٹریفک وارڈن نے شیخ رشید کو بتایا کہ میں نے غلط پارکنگ کی وجہ سے تنگ آکر یہ موٹر سائیکلیں پھینکیں ہیں۔

اس موقع پر شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے انہیں کہا کہ میں لحاظ کررہا ہوں ورنہ یہ سارے موٹر سائیکل اٹھوا سکتا ہوں۔

ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکل گرانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

تازہ ترین