• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مولانا‘ قابل احترام مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے،زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہری جھنڈی دکھادی ،کہتے ہیں مولانا قابل احترام ہیںمگر ہمیں’ سیاسی فیصلہ ‘کرنا ہے ۔

صدارتی انتخاب کےلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار پر غور کےلئے پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندونی کہانی باہر آگئی ۔

ذرائع کے مطابق پی پی رہنمائوں نےصدارتی الیکشن سے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کا مستقبل بھی زیر غور آیا ،تاہم پیپلز پارٹی نے آئندہ ایشو ٹو ایشو ساتھ ملنے کے اشارے دے دیے۔

ن لیگ کی طرف سے اعتزاز احسن کے نام کے بجائے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان سامنے آنے کے باوجود پی پی قیادت پیچھے نہیں ہٹی تو شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن کے امیدوار کے طور پر آگے بڑھادیا ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت کےلئے قائل کرنے کی کوشش کی ،تاہم پی پی کے شریک چیئرمین نے انہیں کسی بھی نوعیت کی یقین دہانی نہیں کرائی ۔

آج صبح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا کہ ہمارے امیدوار صرف اعتزاز احسن ہی ہوں گے۔

تازہ ترین