• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ مواد پرہم سب کا موقف ایک ہے، شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے ہم سب کا موقف ایک ہے۔سیکریٹری جنرل او آئی سی کوہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلانے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔

وزارت خارجہ اسلام آبادمیں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد پر ایوان میں حکومتی موقف سامنے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم تشریف لائے،اس کے خلاف متفقہ قرارداد بھی کل پاس کی گئی اور ہمارے ساتھ اقلیتی ارکان نے بھی معاملے کےخلاف آواز اٹھائی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اس معاملے پر ان کی ہالینڈ کےہم منصب سے بات ہوئی جنہوں نے اس میں شریک ہونے سے صاف انکار کیا اور کہا کہ گستاخانہ مواد سے ہماری حکومت کا تعلق نہیںاور یہ ایک انفرادی فعل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرزکے فورم پربھی یہ معاملہ اُٹھاؤں گا، معاملے پرترکی کے وزیرخارجہ کوبھی خط لکھاہے تاہم اس پر ہر فورم سے رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین