• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کی رہائشگاہوں کو سب جیل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے گزشتہ روز یہ اپیل دائر کی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علیل ہیں اور دورانِ قید طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل ہونا پڑا۔درخواست گزار نے کہا کہ’ دونوں فریقین رضاکارانہ طور پر عدالتی کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے لندن سے واپس آئے۔ انہوں نے قانون کو عزت دی۔درخواست گزار نے سابق صدر پرویز مشرف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 6 کے تحت قصوروار قرار دیئے گئے تھے اور انکے گھر کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا تھا۔درخواست گزار نے کہا کہ بعد ازاں سپریم کورٹ سے ضمانت پر وہ بیرونِ ملک روانہ ہوئے اور ملک واپس نہیں آئے ہیں۔
تازہ ترین