• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے نوٹس لینے پر لال حویلی اور گرد ونواح میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے نوٹس لینے پر لال حویلی اور گرد ونواح کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر رکھا سامان قبضے میں لے لیا۔وفاقی وزیر نے سڑک پر ہونے والی تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔لال حویلی، بوہڑ بازار اور گرد ونواح کے علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے فٹ پاتھ اور سڑکیں پوری طرح سے تجاوزات مافیا کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہے، بڑھتی ہوئی تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے کی طرف سے تجاوزات کا نوٹس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلانقشہ وخلاف نقشہ تعمیرات کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین