آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پرہیلری کلنٹن کی ای میلزہیک کرنے کاالزام لگا دیاجسے چین نے مسترد کردیاہے۔

چین کا کہنا ہےکہ سائبرسکیورٹی عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری مل کر تحفظ یقینی بنائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پرہیکنگ کےالزامات نئے نہیں،چین سائبرسکیورٹی کامضبوط داعی ہے،ہم حساس معلومات چرانےاورہرقسم کےانٹرنیٹ حملوں کی مخالفت کرتےہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ عالمی برادری ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے سائبرسکیورٹی کودرپیش خطرات سے نمٹے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے چین پرصدارتی امیدوارہلیری کلنٹن کی ای میلز ہیکنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں