شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے، اقدام پاکستان میں مظاہروں کے بعد کیا گیا،درخواست ہے کہ تحریک لبیک کا قافلہ پُرامن طور پر منتشر ہو جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اُٹھائیں گے، ایسے واقعات انتہاپسندی کو فروغ دیتے ہیں، سفارت کاری سے اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہوگیا کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ٹل گیا،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا،ڈچ وزیرخارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔