سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ اطلاعات سکھر کے ڈویژنل آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں انفارمیشن آفیسر جاوید احمد مہر کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔