کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ سال پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے میچوں کی میزبانی کے لئے اسکاٹ لینڈ کا انتخاب کیا ہے۔ جمعرات کو انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تمام میچ گلاسگو نیشنل ہاکی سینٹر میں ہوں گے۔ پرو لیگ دنیا کے گیارہ ملکوں کے بیس شہروں میں ہوگی۔ گلاسگو میں2014 میں کامن ویلتھ گیمز ہوچکے ہیں۔