آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل4؍ربیع الاوّل 1440ھ13؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں فلم ’لوراتری‘کے نئے گانے’تیرا ہوا‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

’تیرا ہوا ‘نامی اس گانے کو عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس منوج منشتر نے ترتیب دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عاطف اسلم کی آواز میں ایک اور بالی ووڈ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ ریلیز کیا گیاتھا جو درحقیقت استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ہے جس کے دوبارہ لریکس منوج منتاشر نے لکھے ہیں اور عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری میں بننے والی  فلم ’لوراتری‘ میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

فلم میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔

دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید