• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، گولڈ میڈل کا انتظار ختم، پاکستان اسکواش ٹیم کو شکست، کانسی کا تمغہ ہاتھ آسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی میں گولڈ میڈل سے محرومی کے بعد ایشین گیمز میں اسکواش مقابلوں میں بھی پاکستانی ٹیم کو ملائشیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا اور برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ موجودہ گیمز میں پاکستانی ٹیم چار برانز میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 34 ویں نمبر پر ہے۔ بیس بال میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو ہرا دیا۔ ایونٹ کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں برانز میڈل کیلئے ہفتے کو مقابلے کریں گی۔ جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں ملایشیا نے پاکستان کو 2-0سے شکست دیکر مینز اسکواش ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں ملائشیا نے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 6-11-8،11-6،11اور دوسرے سیٹ میں 7-11،11-8،16-14،11-6 سے زیر کیا۔ پاکستان نے ایونٹ میں برانزمیڈل اپنے نام کیا۔ مینز ہاکی ایونٹ کا فائنل ہفتے کو ملائشیا اور جاپان کے درمیان اور تیسری پوزیشن کے برانز میڈل کیلئے پاکستان اور بھارتی ٹیمیں بھی اسی روز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان بیس بال ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے شکست دیدی پاکستان کی جانب سے ارسلان جمشید نے 4، عبیداللہ نے 3 اور فضل خان نے 2 رنز اسکور کئے پاکستان نے اس سے قبل انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کوشکست دی تھی جبکہ جاپان اور چین کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیپک ٹاکرا کے ریگو اور کوارڈ مقابلوں میں پاکستانی کھیلے گئے تمام کے تمام چھ میچوں شکست کھا گئی۔ آخری مقابلے میں ویتنام نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی۔ رگبی میں چین نے پاکستان کو 53-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو21-5 سے ہرایا۔ جوڈو مائنس100 کے جی فائٹ میں قازقستان کے ڈی وکٹر نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو صفر کے مقابلے میں 10s1 سے جبکہ 90 کے جی میں چائینیز تائپے کے چیون شین نے پاکستان کے قیصرخان کو صفر کے مقابلے میں 1S2 سے ہرادیا۔

تازہ ترین