• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں مزید گواہ طلب کر لئے گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں مزید گواہ طلب کر لئے گئے،عدالت نے اسحاق ڈار کے شریک ملزم سعید احمد خان کی بریت کے حوالے سے فیصلہ5 ستمبر تک موخر کردیا ۔جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں عمر دراز اور بشارت محمود کے بیانات ریکارڈ کر لئے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ عدالت نے اسحاق ڈار کے شریک ملزم سعید احمد خان کی بریت کے حوالے سے فیصلہ5 ستمبر تک موخر کر دیا۔
تازہ ترین