• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کاہالینڈکے وزیرخارجہ کو فون ،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈچ ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے کے لئے دونوں حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی اور اس ضمن میں ہالینڈ کی حکومت اور پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر کی کوششوں کو بھی ستائش پیش کی ۔ رواں ہفتے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان اس معا ملے پر دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام مخالف اقدامات ،دو تہذیبوں کے درمیان آگاہی اور روابط قائم کرنے سے متعلق اُمور پر تفصیلی بات چیت کی۔
تازہ ترین