چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےکہا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں بر آمد ہو ئی ہیں لیکن شرجیل میمن کا دعویٰ ہے کہ یہ بوتلیں میری نہیں ہیں ،اس صورت حال پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ حال ہے سندھ حکومت اور اس ملک کا، انور منصور صاحب ذرا اس طرف توجہ دیں ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے آج اچانک اور خفیہ طور پر کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع اسپتال میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا تو انہیں شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلوں سمیت منشیات بھی ملی جس پر شرجیل میمن نے ممنوعہ مواد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔
اس صورت حال پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ حال ہے سندھ حکومت اور اس ملک کا، انور منصور صاحب ذرا اس طرف توجہ دیں ،اس معاملے کو دیکھیں ۔
چیف جسٹس پاکستان اسپتال پر چھاپوں کے بعد کراچی رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔