• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس،سماعت 18ستمبر تک ملتوی،نجم سیٹھی کےبھی ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

لاہور(خبرنگارخصوصی)سیشن عدالت لاہور نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف اور نجم سیٹھی کے ہتک عزت کیسز کی سماعت ججز کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے شہباز کے دعویٰ کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی ، عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے معاون ساجد قریشی عدالت میں پیش ہوئے ،شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کا دعوای ٰ دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر 10ارب کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا ،عمران خان کے الزامات کی وجہ سے ساکھ متاثر ہوئی لہٰذا عدالت عمران خان کو 10ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ پر ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی، نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ عمران خان نے جلسوں میں مجھے پر کرپشن اور دیگر الزامات لگائے،عمران خان کے الزامات کی وجہ سے شہرت متاثر ہوئی لہٰذا عدالت عمران خان کو 10کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین