• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے 20لاکھ روپے کےضمانتی مچلکے جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی نے ان کی موجودگی میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے ۔ آصف علی زرداری کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور درجنوں اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے وکلا اور ضامن کے ہمراہ بینکنگ کورٹ پہنچے، آصف علی زرداری کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور درجنوں اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا تھا، آصف علی زرداری کا ضامن عاشق حسین شہید بےنظیرآباد (نواب شاہ ) کا رہائشی ہے،آصف علی زرداری نے ذاتی مچلکے جمع کرا ئے۔ 20لاکھ روپے کے زاتی مچلکوں پر ضامن عاشق حسین زرداری اور آصف علی ذرداری نے دستخط کئے۔
تازہ ترین